پشاور (مانند نیوز)نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس اِن جیالوجی ، پشاور اس مہینے کی 29 تاریخ کو پہلی قیمتی پتھروں اور صنعتی معدنیات کی نمائش منعقد کرے گا۔ یہ اہم ایک روزہ ایونٹ یونیورسٹی آف پشاور کے پیوٹا ہال میں منعقد ہوگا، جو پاکستان کے قیمتی مگر کم دریافت شدہ ارضی وسائل کو اجاگر کرے گا۔نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس اِن جیالوجی ، پشاور کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے بتایا ہےکہ "اس نمائش کا مقصد پاکستان کے مخفی قدرتی خزانے کو منظرِ عام پر لانا ہے۔ اس نمائش میں ملک کے قیمتی و نیم قیمتی پتھروں، نایاب اور صنعتی معدنیات کے ذخائر کو روشناس کروایا جائے گا اور جیمولوجی اور منرالوجی کے شعبے میں جاری تحقیق کو پیش کیا جائے گا۔”نمائش میں ڈیمانسٹریشنز اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہوں گی تاکہ مختلف طبقہ ہائے فکر کی دلچسپی کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ ایونٹ ماہرین ارضیات، تاجر، کان کنی کے ماہرین، برآمد کنندگان، طلباء اور محققین کے لیے کھلا رہیگا اور انہیں علم و تحقیق کے تبادلے اور تعاون کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس اِن جیالوجی ، پشاور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ نمائش ملک کے تمام معدنیات اور قیمتی پتھروں سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام معدنی شعبے میں باہمی تعاون، جدت اور پائیدار ترقی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس اِن جیالوجی ، پشاور تمام دلچسپی رکھنے والے افراد اور اداروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس اہم نمائش میں شرکت کریں، جو پاکستان کی ارضیاتی اور اقتصادی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔جاری کردہ:میڈیا کوآرڈینیٹرنیشنل سینٹر آف ایکسیلنس اِن جیالوجی، پشاور