شرینگل (نمائندہ مانند): شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ کیمسٹری کے ہونہار طالبعلم محبوب ربانی نے ایم فل کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے اپنا تحقیقی کام معروف ماہرِ کیمسٹری ڈاکٹر نور الرحمن کی نگرانی میں مکمل کیا۔محبوب ربانی کا تحقیقی موضوع ”سرفیکٹنٹ بیسڈ ہائبرڈ ہائیڈروکسی پروپائل میتھائل سیلولوز/کائٹوسان کمپوزٹ کی تیاری، خصوصیات اور فزیکو کیمیکل تحقیق” تھا۔ ان کا یہ تحقیقاتی کام نہ صرف سائنسی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ مستقبل میں دوا سازی، بایومیڈیکل اور انڈسٹریل ایپلیکیشنز کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے محبوب ربانی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے