پشاور( نمائندہ مانند) غیر سر کاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام سمارٹ گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے یتیم اور لاچار بچوں میں تعلیمی اور عید پیکج کی تقسیم کے سلسلے میں سمارٹ زون آفس مردان میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم بچوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے سرپرستوں،سماجی کارکنوں اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب سے ڈی سی سی ایم کے صدر عنایت الرحمان،وومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر عقیلہ سنبل،دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر محمد فاروق،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف،لیبر ایجوکیشن کے حسن حساس،پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الا سلام، سمارٹ زون مارکیٹنگ کے سی ای او اسماعیل شاہین،زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئرمین محمد پرویز،جنرل سیکرٹری غنی ر حمان نے خطاب کی جبکہ دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے چیئرمین عمیر خان اتوزئی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کاشف زمان ودیگر نے ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم و لاچار بچوں میں تعلیمی پیکج تقسیم کی۔ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئرمین محمد پرویز اور غنی ر حمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی صرف ایک سماجی تنظیم نہیں بلکہ ایک تحریک اور سوچ کا نام ہے، ادارہ سالانہ شیڈول کے مطابق یتیم اور لاچار بچوں کو جو پیکج دیتا ہے ان میں تعلیمی پیکج بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یتیم اور لاچار بچوں کی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، آیئے ہمارے دست و بازو بن جائیں تا کہ خدمت خلق کا یہ کاررواں بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے آج کے دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،مقررین نے کہا کہ ُدکھی انسانیت کی بے لوث خدمت حقیقی معنوں میں عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور یہ خدمت انجام دینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس پرآشوب دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے کارکنوں کا فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیناقابل تحسین امر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے