اسلام آباد (مانند نیوز)غزہ میں امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولا باری اور فائرنگ کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رفح میں نتزاریم راہ داری پر خوراک کی تقسیم کے امریکی مرکز پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جمع تھے۔

جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول، امریکا

حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں کی زخمیوں تک رسائی بھی روک دی۔

نئی قائم کی جانے والی غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے پیر سے کام کا آغاز کیا ہے، تب سے اب تک اسرائیلی فوج امداد لینے کے لیے آئے افراد پر چار بار حملے کرچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے