اسلام آباد (مانند نیوز)معروف امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کا جدید ترین اے آئی سسٹم طوفانوں کی پیشن گوئی روایتی طریقوں سے زیادہ درست اور نمایاں طور پر کر سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کا سیٹلائٹ، راڈار، اور گراؤنڈ اسٹیشن کے 10 لاکھ سے زیادہ گھنٹے کے ڈیٹا کی مدد سے تربیت یافتہ اے آئی سسٹم ’ارورہ‘ کو پوری دنیا میں ماحولیاتی واقعات کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مخصوص موسمی حالات کی درست پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کئی ماہرین کی پیش گوئیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ارورہ نے 4 دن پہلے فلپائن میں ٹائفون ڈوکسوری کے لینڈ فال کی پیشین گوئی کی تھی۔

ایلون مسک نے ’ایکس‘ کی سروس متاثر ہونے کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟

اس کے علاوہ، اس اے آئی ماڈل نے 23-2022ء میں آنے والے طوفانوں کی پیشگوئی کرنے میں امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا اور 2022ء میں عراق میں آنے والے ریت کے بڑے طوفان کی بھی درست پیش گوئی کی۔

اگرچہ موسم کی پیشن گوئی کرنے والا اے آئی سسٹم اب کوئی نئی بات نہیں رہی کیونکہ اس سے پہلے گوگل ڈیپ مائنڈ بھی ’ویدر نیکسٹ‘ کے نام سے ایک اے آئی سسٹم تیار کر چُکا ہے لیکن مائیکروسافٹ نے ’ارورہ‘ کو عوامی سطح پر دستیاب جدید ترین ماڈلز میں شامل کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے