اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے، 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 281 کی تاریخی سطح کو چھو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار کی بلند ترین سطح پر

تاہم تیزی کے بعد کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 828 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے