اسلام آباد (مانند نیوز)عید الاضحیٰ پر متحدہ عرب امارات میں جیلوں سے 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی کی مختلف جیلوں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے 985 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست فجیرہ کے حکمراں شیخ حماد نے 112 قیدی، راس الخیمہ کے حکمراں شیخ سعود نے 411 جبکہ ریاست شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی نے 439 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کے جرمانے اماراتی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عید پر اماراتی جیلوں میں قید معمولی جرائم، مالی تنازعات اور اصلاح یافتہ قیدیوں کو خصوصی حکمنامے پر رہا کیا جاتا ہے۔

عید پر ضعیف اور غیر ملکی قیدیوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی ملتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے