پشاور( مانند نیوز)مہنگی بجلی سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ گھریلو صارفین بھی کافی پریشان ہیں۔ بجلی کے بڑھتے نرخوں کی وجہ سے بلوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے۔ جس کے باعث ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ وہ گھر میں سولرپینل سسٹم لگوائے۔ان خیالات کا اظہار معروف تاجر رہنما قاری ارشاد نے مردان میں الحرمین سولر ایجنسی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے ایجنسی کے سی ای او یاسر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتوں ہوشربا اضافے کے باعث شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے سولر سسٹمز کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سولر پینل کی خریداری میں اضافے کی بڑی وجہ جہاں ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتیں ہیں وہیں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سولر پینلز کی قیمت میں آنے والی کمی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے صارفین کیلئے ایک رعا یتی پیکج متعارف کروایا ہے جس میں کم آمدنی والے افراد کم قیمتوں پر سولر سسٹم مہیا کرینگے۔