ہنگو(مانند نیوز) صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،متحرک اور حقائق سے ہم آہنگ صحافت بھی عبادت کے مترادف ہے،اورکزئی میں پائیدار اس امن اور سماجی ترقی میں میڈیا فعال کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی ڈسٹرکٹ شوکت علی نے سئنیر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔اس موقعہ پر لائن آفیسر پولیس لائن اور کزئی ملک جنان اورکزئی بھی موجود تھے۔سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی،فخر السلام کاکا خیل اور دیگر نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں نئے تعینات ڈی پی او شوکت علی سے ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور کزئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر سئنیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور کزئی ڈسٹرکٹ شوکت علی نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ اور ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی ملک و وطن کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ صاف ستھری اور حقائق سے ہم آہنگ صحافت ریاست اور محکموں کے لیے رہنمائی کا جسم کرتی ہے اس قلم اور کیمرے کے استعمال میں ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار پیش نظر رکھنا چاہیے۔شوکت علی نے کہا کہ اور کزئی ڈسٹرکٹ میں جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے جان،مال اور آبرو کے لیے پولیس آخری حد تک جائے گی اور سماجی زندگی کو پر امن ماحول میں برقرار رکھنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں یکسوئی سے انجام دے گی۔اس سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی،فخر السلام اور دیگر نے اور کزئی میں قانون کی رٹ برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے ضلع قمع کرنے کے مشن میں ڈی پی او شوکت علی کو مکمل تعاون کا تعین دلایا۔