دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے زیر صدارت جنگلات میں آگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر لوئر شبیر احمد جان نے دیر پائین کے جنگلات میں حالیہ آگ کے واقعات، اس کے عوامل، روک تھام مزید اقدامات کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے کہا کہ گاوں، تحصیل کی سطح پر فارسٹ فائیر منجمنٹ کمیٹیاں بنائی جائے۔ کمیٹی میں ویلیج کونسل چئیرمین، ویلیج کونسل سیکرٹری، بلاک آفیسر، واچر، مقامی خطیب علاقے کے مشران بھی موجود ہو۔ انہوں نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر سے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کا نقشہ اور تفصیل گروپ میں شئیر کریں۔ ہاٹ سپارٹ ایریاز میں کمیٹی میٹنگ کریں اور آگاہی بینرز لگائے جائے۔ اس کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈویژنل اور تحصیل کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں اورجب گروپ میں فارسٹ فائر کے حوالے سے کوئی خبر نشر ہو، تمام سٹیک ہولڈرز اس پر فوری ریسپانس دیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات ریپڈ ریسپانس ٹیمز آج ہی نوٹیفائی کریں اور تفصیلی لسٹ فارسٹ منیجمنٹ گروپ میں شئیر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں آگ کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 نافاذ کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈی۔ ایس۔ پی کو ہدایات کی گئی کہ تمام ایس۔ ایچ۔اوز کو احکامات جاری کریں کہ جو بھی فارسٹ فائیر میں ملوث ہو ان کے خلاف فورا اور بروقت قانونی کاروائی کی جائے۔ فارسٹ فائیر ایریا میں آگ کی جگہ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فراہم کریں گے۔ ریسکیو اور سیول ڈیفنس ہاٹ سپاٹ ایریاز میں لوکل کمیونٹی، دیر لیویز اور رضاکاروں کے لئے آگ کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ٹرئینگ سیشنز کا انعقاد کریں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 تمام ڈیپارٹمنٹ کی ریسورسز اور دستیاب مشنریوں کی لسٹ گروپ میں شئیر کریں۔ پرنٹ، الیکٹرنکس اور سوشل میڈیا پرفارسٹ فائیر کے حوالے سے خصوصی مہم چلایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس) اشتیاق محمد، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ثناء اللہ خان، ڈسٹرکٹ انچارج سیول ڈیفینس علی شیر اور تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔