ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے ایک مہینے کے لئے درجہ ذیل امور پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ جن میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل ون ویلنگ، دریاؤں نہروں اور ڈیمز میں نہانے پر، پٹاخوں کی خرید وفروخت اور استعمال پر، جنگلات میں کھانا پکانے اور آگ جلانے پر، غیر قانونی مال مویشی منڈیوں پر، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر، غیر مجاز غیر رجسٹرڈ تنظیموں کا کھال اکھٹا کرنا شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمن نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے اور اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188 پی سی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔