لوئر دیر (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر دیر ٹیم نے خال، رباط اور تیمر گرہ بازار میں مشروبات سے متعلق کاروباروں، خصوصی طور پر ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز کی انسپیکشن کی۔ مختلف مشروبات کے نمونے موقع پر چیک کیے گئے اور ہدایات جاری کی گئیں کہ مشروبات کی سپلائی صرف رجسٹرڈ سپلائر سے وصول کریں بصورت دیگر غیر معیاری مشروبات کے کاروبار میں ملوث پائے جانے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں مختلف کریانہ شاپس۔ تندور اور ریسٹورنٹس کی انسپکشنز کی گئی۔ ناقص صفائی اور چائنہ سالٹ کی برآمدگی پر ایک ریسٹورنٹ پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔