شانگلہ(مانند نیوز)انوسٹی گیشن شانگلہ میں ایک اہم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ریٹائرڈ ایس پی بہرالدین خان نے خصوصی شرکت کی اورشرکاء کوپولیس رولزسمیت جدیدطریقے سے تفتیش کرنے پرسیشن کیا۔اس تربیتی سیشن میں پولیس آفسران سمیت پبلک پرا سکیوٹر کے حکام بھی شریک ہوئے۔ ضلع ہذا کے تمام تفتیشی آفسران نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران، بحرالدین خان،ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی پی پی نے شرکاء کو تفتیش کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی لیکچرز دیے، جنہوں نے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔منعقدہ ورکشاپ میں ریٹائرڈ ایس پی بحر الدین خان نے اپنے سابقہ تجربات کی تفصیلات بیان کی اور انوسٹی گیشن کے مختلف موضوع پر تفصیلی سیشن کیا۔بحر الدین خان کا کہنا تھا کہ دور جدید میں مختلف جرائم کا تفشیش جہاں آسان ہو چکا ہے وہاں جدت کے فوائدسے پیشہ افراد ملزمان اس سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے شانگلہ کہ مختلف تھانوں کے تفتیشی آفسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفتیشمیں مختلف پہلو اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ کریں تاکہ بروقت اور فوری کیسز مکمل ہو سکیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے