پشاور (مانند نیوز) پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ پائیدار ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم معروف غیر منافع بخش تنظیم پروگریسیو کلائمٹ فاؤنڈیشن (PCF) نے اپنی نئی مرکزی اور صوبائی قیادت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد تنظیم کی سرگرمیوں کو ملک بھر میں مزید منظم، مؤثر اور جامع انداز میں آگے بڑھانا ہے. پروگریسیو کلائمٹ فاؤنڈیشن ماحولیاتی مسائل کے حل صاف پانی و صفائی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، زیتون کی کاشت کے ذریعے پائیدار روزگار، نوجوانوں کی تربیت، ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی پالیسی سازی جیسے اہم شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ اس فاؤنڈیشن نے اب تک 20 اضلاع، 10 جامعات اور متعدد اسکولوں میں 50 سے زائد منصوبے مکمل کیے ہیں، جن سے 20,000 سے زائد افراد براہِ راست مستفید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے ساتھ 2,300 سے زائد ماحولیاتی رضاکار، فیلوز اور مقامی ایمبیسیڈرز منسلک ہیں، جو ملک بھر میں ماحول دوست سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔مرکزی قیادت میں توصیف خان بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، حمزہ سلیم نائب صدر (مرکزی) تنویراحمد تیمور جنرل سیکرٹری (مرکزی) رمیشہ تصدق جنرل سیکرٹری، سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی، کنول اعجاز ڈائریکٹر پالیسی و ریسرچ، میان شاہد حمید پراجیکٹ ڈائریکٹر, ساجد علی ڈائریکٹر کمیونیکیشن و آؤٹ ریچ، ریحان رشید ڈائریکٹر سوشل میڈیا ٹیم، طیبہ ذوالفقار ڈائریکٹر یوتھ انگیجمنٹ ٹیم، میمونہ ملک ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ٹیم شامل ہیں جبکہ پنجاب کی صوبائی قیادت میں زَیب رحمان صدر، فاطمہ ریاض نائب صدر، خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں نِدا گل صدر، آصف آفریدی نائب صدر، بلوچستان کی صوبائی قیادت میں آصفہ جمالی صدر، تنویر احمد نائب صدر، سندھ کی صوبائی قیادت میں حُمرہ ہاشمی صدر، حارث علی شاہ نائب صدر، آزاد جموں و کشمیر سے عبداللہ امتیاز صدر، فرح لطیف نائب صدر اور گلگت بلتستان کی قیادت میں احباب اللہ صدر، صفیہ کلثوم نائب صدر شامل ہیں. تنظیم کے بانی اور سی ای او توصیف خان کا کہنا تھا کہ ہماری طاقت ہمارے نوجوانوں اور مقامی کمیونٹیز کے جذبے میں ہے۔ یہ نئی قیادت نہ صرف تنظیم کی فعالیت کو مزید منظم کرے گی بلکہ ملک بھر میں مؤثر اور دیرپا ماحولیاتی اقدامات کو ممکن بنائے گی۔ پروگریسیو کلائمٹ فاؤنڈیشن ملک کی مختلف سول سوسائٹی تنظیموں اور سرکاری اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے، وسائل کو متحرک کرنے اور دیرپا ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے