پبی (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ کا جعلی برانڈیڈ سوڈا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ – 21,000 لیٹر مشروبات برآمدملاوٹ شدہ اور جعلی مصنوعات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت ضلعی انتظامیہ نے پبی سب ڈویژن کے علاقہ بانڈہ نبی میں غیر قانونی طور پر چلنے والی ایک مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارا۔ فیکٹری بڑے پیمانے پر جعلی برانڈیڈ سوڈا بوتلوں کی فلنگ اور پیکنگ میں ملوث پائی گئی چھاپے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ فیکٹری مشہور قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیبل لگا کر جعلی سوڈا تیار کر کے مارکیٹ میں تقسیم کر رہی تھی۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھا رٹی نو شہرہ فر خندہ شا ہین کی نگرانی میں کی گئی، جس کے دوران ٹیم نے تقریباً 21,000 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ مشروبات برآمد کیے، جو بوتلوں میں بھر کر مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار رکھے گئے تھے حکام کے مطابق فیکٹری کسی بھی قسم کے لائسنس یا معیاری تصدیق کے بغیر کام کر رہی تھی، جو عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ جعلی مشروبات کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں فیکٹری کے مالک اور دیگر ملوث افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جن میں ملاوٹ، جعلی مصنوعات کی تیاری اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے جیسے الزامات شامل ہیں