پبی (مانند نیوز) تھانہ اضاخیل کے علاقہ اضاخیل بالا میں 03 معصوم بچوں کے قتل کیس کا معمہ حل،اپنی سگی دادی ہی قاتل نکلی،کہانی ساس،بہو کی چپقلش کا شاخسانہ نکلی،دادی ملزمہ گرفتار،مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق:۔مورخہ 19,05,2025کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں مسمی بخت شیر ولد محمد شیر ساکن اضاخیل بالا نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میرے بچے حریم،مریم،یامان اور میری بیوی ماریہ کو کسی نے زہریلی شئے دیکر جس سے وہ تینوں بچے موقع پر جانبحق جبکہ ان کی والدہ ماریہ معجزانہ طور پر بچ گئی وجہ مرگ معلوم کرنے کیلیے انکوئری زیر دفعہ 174ض،ف شروع کیگئی ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے SPعالمزیب خان کی سربراہی میں مقدم خان SDPO نوشہرہ کینٹ سرکل،عادل سید SHO تھانہ اضاخیل،نیک زمان خان OIIکو اس کیس کے اصل حقائق سامنے لانے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیش ٹیم باریک بینی سے تمام حالات وواقعات کا جائزہ لیکر تفتیش کررہے تھے کہ اسی اثناء مدعی اور اس کی بیوی نے بعدالت عثمان ASJزیر دفعہ 164ض،ف اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے مدعی اپنی والدہ شاہین بیوہ محمد شیر ساکن اضاخیل بالا کے خلاف باقاعدہ دعویداری کی کہ گھریلوناچاقی کی وجہ سے میری والدہ نے میری بیوی اور بچوں کو زہریلی شے دی تھی جس سے ان کو موت واقع ہوئی ہے،ٹیم نے ملزمہ شاہین کو حراست میں لیا،مذید تفتیش جاری ہے