پشاور( مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل خان مہمند نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی کی خوشی کے موقع پرفائرنگ نہ کریں۔ہوائی فائرنگ سے کسی کی زندگی ضائع ہوسکتی ہے۔ خوشی کو کسی کے غم کی وجہ نہ بنائیں۔اپنی ایک بیان ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا کہ آدھی رات کو ہوائی فائرنگ میں دوسروں کے ساتھ شریک نہ ہوں، آپ کی ہوائی فائرنگ کسی کی جان لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی تھوڑی دیر کی خوشی کیلئے کسی کا ہنستا بستا گھر نہ اجھاڑے ہوائی فائرنگ قانونی طور پر جرم ہے جبکہ معاشرتی طور پر بڑے نقصان کا باعث ہے فائدہ نہیں البتہ نقصانات بیش بہا اور ناقابل تلافی ہے،کیونکہ ہوائی فائرنگ سے اگر ایک بھی شخص زخمی یا قتل ہوتا ہے تو اسکا سارا خاندان غم و تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے ذمہ دار اور تعمیری شہری ہونے کا ثبوت دیں والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے