مالاکنڈ (مانند نیوز)مالاکنڈ لیویز نے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔ڈپٹی کمانڈنٹ مالاکنڈ لیویز ریاض محسودخان نے ایس ایچ او نیک رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران گرفتارڈکیتوں کومیڈیاکے سامنے پیش کردیا۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ریاض محسود کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈکیتوں کا تعلق کوٹیگرام اوچ ضلع لوئردیرسے ہے جنہوں نے بٹ خیلہ میں پشاور کے مہمانوں کو اسلحہ کے نوک پر لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ بٹ خیلہ لیویز نے کامیاب تفتیش کرکے ڈکیت گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے واردات میں استمال ہونے والا اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کیا۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جن میں اہم انکشافات متوقع ہے۔