اورکزئی (مانند نیوز)محکمہ ذراعت شعبہ توسیع ضلع اورکزئی کی جانب سے10ہزار سے زائد زمینداروں میں مختلف قسم کے فری بیج تقسیم زمینداروں کے گلے شکوے دور کرکے ان کو گھر کی دہلیز پرفری بیج فراہم کر رہے ہیں زمینداروں کو مکمل سپورٹ دے رہے ہیں ضلع اورکزئی میں ذراعت کو مذید ترقی دینے کے لئے زمینداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں کے فصلات کی نشونما اورترقی کیلئے ہمارے ساتھ بڑھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ ذراعت فائق اقبال اے ڈی سی ریلیف نعمت اللہ کنڈی اور ایگریکلچر آفیسر عرفان اللہ نے اپر اورکزئی علاقہ بلند خیل میں منعقدہ تقریب کے دوران زمینداروں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے گلے شکوے دور کرکے ان کو گھر کی دہلیز پرفری بیج فراہم کر رہے ہیں محکمہ ذراعت شعبہ توسیع ضلع اورکزئی کی جانب سے اپر اورلوئر اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 10ہزار سے زائد زمینداروں میں مختلف قسم کے چاول مکئی سورج مکھی لوبیا اور دیگر فری بیج تقسیم کئے گئے ہمارا مقصد اورکزئی کے زمینداروں کو مکمل سپورٹ دیکر ذراعت کے شعبے کو مذید ترقی دینی ہے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ بہترین بیج کو کاشت کرکے اپنے فصلات کو بہتر بنائیں ہم ان زمینداروں کو سو فی صد مفت کوالٹی بیج دے رہے ہیں تاکہ اورکزئی میں فصلات کی پیداواری صلاحیت بڑھ جائے اورکزئی میں پانی وافی مقدار میں موجو د ہے زمین بھی کافی زرخیز ہے ان میں بہترین سبزیاں کاشت ہوتی ہیں بلکہ جو گندم مکئی چاول سویا بین اور دیگر فصلات ہیں ان کی پیداوار بھی بہت بہتر ہے تقریب کے آخر میں بلند خیل کے زمینداروں میں مختلف قسم کے فری بیج بھی تقسیم کئے گئے زمینداروں نے فری بیج دینے پر محکمہ ذراعت اورکزئی کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے