سخاکوٹ (مانند نیوز) سخاکوٹ ڈیگی مارکیٹ میں خوفناک اتشزدگی رحمان اللہ اور سلیمان کی دکانیں جل کر راکھ کاڈھیربن گئے۔لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور کراکری جل گیا۔ریسکیو1122اور فائربریگڈکے عملہ اور مقامی لوگوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے جدوجہد کے بعد اگ پر قابو پاکر مزید دکانوں کوتباہی سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ بازار میں معروف تجارتی مرکز ڈیگی مارکیٹ گذشتہ رات نامعلوم کی بنا پر اگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے رحمان اللہ کلاتھ اینڈ دوپٹہ ہاؤس اور سلیمان کراکری کے دکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیادکانوں میں اگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122، فائربریگیڈ اور لیویز تھانہ سخاکوٹ کے انچارج سیف الرحمان نے بمعہ نفری پہنچ کر مقامی افراد کے ہمراہ اگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کی مگر اگ فوری طور پر دنوں دکانوں میں پھیل گیا تھا جس سے دکانوں میں پڑاکپڑا، دوپٹے اور کراکرای وپلاسٹک کاسامان کوراکھ کاڈھیر بنا دیاتھا۔صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ، ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی، جنرل کونسلر عقیل الرحمان، ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کے امجد علی، شکیل خان بھی جائے واقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اگ پر قابو پانے تک موجود رہے۔متاثرہ دکانداروں رحمان اللہ اور سلیمان کے مطابق انکے نقصانات لاکھوں روپے میں ہیں