سخاکوٹ (مانند نیوز) درگئی مہاجر کیمپ خٹکو شاہ نہر میں بچہ سمیت چار افراد ڈوب گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122ملاکنڈ کے غوطہ خور میڈیکل ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر مقامی افراد کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیواپریشن شروع کیااور مقامی افراد کی مدد سے چاروں افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیوہسپتال درگئی منتقل کردیئے۔جہاں ڈاکٹروں نے عالمزیب(عمر32)سال سکنہ خٹکو شاہ، بلال (عمر تقریبا26سال)سکنہ مسلم آباد اور ارمان ولد جہانگیر (عمر تقریبا6سال) سکنہ خٹکو شاہ کے جان بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ سلمان (عمر تقریبا 17سال) سکنہ خٹکوشاہ زخمی ہونے کی تصدیق کردی