اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کے اخراج کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں صوبہ اصفہان میں ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب سے تابکاری کا اخراج ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تابکاری جوہری تنصیب سے باہر نہیں پھیلی تاہم جوہری تنصیب کے اندر پھیلنے والی تابکاری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی، آئی اے ای اے

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا تھا کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایران کا افزودگی کا پلانٹ تباہ کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ روز ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹ نطنز جوہری تنصیب پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے