اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے 3 ایئربیسز کو نشانہ بنایا گیا جو ایران پر حملے کیلئے استعمال ہو رہے تھے۔

اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کا آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ جاری ہے۔

ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب میں اسرائیل کی وزارتِ قومی سلامتی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے والی یہ عمارت کیریا کمپاؤنڈ کے نام سے پکاری جاتی ہے اور اس عمارت کو اسرائیل کا ’پینٹاگون‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اسرائیلی وزارت ِقومی سلامتی ہاکیریا کمپاؤنڈ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی وزارت ِقومی سلامتی ہاکیریا کمپاؤنڈ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
دوسری جانب لبنانی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے میں کچھ میزائل صحرائے النقب میں بھی گرے جہاں اسرائیل کا مشہور دیمونا ایٹمی مرکز واقع ہے۔

اسرائیل کادیمونا ایٹمی مرکز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیل کادیمونا ایٹمی مرکز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایرانی سینئر کمانڈر نے بتایا ہے کہ ایران پر حملے کےلیے استعمال ہونے والے 3 ایئر بیسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی جانب سے جاری حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے