بٹ خیلہ(نمائندہ مانند )مسلم لیگ ن کے ضعلی صدر سجاد احمد خان نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینے سے ضلع کے مختلف پہاڑوں میں اگ لگ رہی ہیں یہ اگ قدرتی طور پر نہیں بلکہ ایک پلینگ کے تحت لگارہے ہیں بلین ٹری سونامی میں جو کرپسن ہوئی یہ اگ اس کوچھپنے کے لئے لگا رہے ہیں محکمہ فارس اسکی تحیقیقات کی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سز دی جائے یہ باتیں انہوں نے ضلع مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ بنجو نانڈہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سےدرجنوں کارکنان مستعفٰی ہوکر مسلم لیگ میں شامل ہو گئے شمولیتی تقریب سے صوبائی جائنٹ سیکر ٹری محمد نجیم خان یوسفزئی،لیبر ونگ کے صوبائی کوار ڈنیٹر گل زمین یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ارشد علی خان،محمد شفیق پرا چہ، فخر عالم اورنذر حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا مسلم لیگ ن کے ضعلی صدر سجاد احمد نے کہا مسلم لیگ ن معاشی اور دفاعی لحاظ سے مظبوط سیاسی جماعت ہے مسلم لیگ حکومت میں مہنگائی کا شرح کم ہوگیا، معاشی طور پر ملک میں استحکام رہا جبکہ دفاعی لحاظ سے بھی پاک فوج نے پورے قوم کی آنکھیں دنیا بھر میں اٹھا دی ہے اس موقع گل باز خان دوست محمد حکیم خان اختر گل گل خان جلات خان بخت رحمن عثمان ذاکر اور شوکت وغیرہ نے وفاقی وزیر صوبائی صدر مسلم لیگ انجینئر امیر مقام اور ضلعی صدر سجاد خان کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا سجاد خان اور دوسرے قائدین نے نئے شامل ہونے والے افراد کو سبز ٹوپیاں پہنا ئیں اور گھروں پر پارٹی پر چم لہرائے.