اسلام آباد(نمائندہ مانند)یران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
وعدہ صادق سوم کے تحت کیے گئے ایرانی حملوں میں اسرائیل میں لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کا توانائی ڈھانچہ بھی میزائلوں اور ڈرونز سے ہدف بنایا گیا۔
100 سے زائد بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ بنے، ایرانی میڈیا کے مطابق حیفہ میں حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی، جبکہ شمالی علاقہ تمرا بھی میزائلوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شمالی اسرائیل دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل پر ہائبرڈ ڈرون میزائل بھی داغے گئے ہیں۔ تازہ اموات تامرا اور گلیلی میں ہوئیں۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آپریشن وعدہ صادق میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد7 اور زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی.
ہفتے کی شب ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس طیارے بھی مار گرائے ہیں تاہم اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیا ائرڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے مختلف مقامات پر ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے دس فوجی طیارے گرائے گئے ہیں۔
اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کے تین ایف تھرٹی فائیو طیارے مارگرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن اور ایران سے میزائل داغے گئے ہیں۔ تہران میں وسیع پیمانے پر حملے مکمل کر لیے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ایندھن ذخائر کو نشانہ بنایا، تہران میں دفاعی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے