تیمرگرہ(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے زیر صدارت 14 جولائی سے شروع ہونے والے 12 روزہ بیگ کیچ اپ کمپین کے حوالے سے میٹنگ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نیاز اور ائی۔ پی۔ ائی کوارڈنیٹرڈاکٹر ولی خان نے تیاریوں، مطلوبہ ہدف، مائیکرو پلان اور حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت کے حوالے سے بریفینگ دی۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظی ٹیکے لگائیں جائیں گے۔ جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر پائین ڈاکٹر محمد نیاز اور ای۔ پی۔ ائی کوارڈنیڑ ڈاکٹر ولی خان کے زیرنگرانی تقریباَ 557 محکمہ صحت کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کو سنگین بیماریوں سے بچاتے ہیں: ویکسین بچوں کو ممکنہ طور پر جان لیوا بیماریوں جیسے خسرہ، ممپس، روبیلا، پولیو، خناق، تشنج، کالی کھانسی اور ہیپاٹائٹس بی، سے بچاتی ہیں۔ یہ بیماریاں بچوں میں سنگین پیچیدگیاں یا موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ٹی۔ او۔ آرز پر سختی سے عمل کریں۔ مہم کے دوران تجربہ رکھنے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو تعینات کریں۔ مہم سے پہلے فرنٹ، الیکٹرانکس اور سوشل میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلایا جائے۔ گاوں کے حجروں، بی۔ ایچ۔ یوز میں ماہر ڈاکٹر کے زیر نگرانی خصوصی ویکسینیشن پوائینٹس قائیم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے کامیاب مہم پر محکمہ صحت کے کارکردگی کو سراہا۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ثناءاللہ اور نمائیندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔