ھانہ اضاخیل پولیس کی بین الصوبائی کارلفٹر کا سرغنہ و ریسیور گرفتار،08گاڑیوں جبکہ گاڑیوں فروختگی رقم 12لاکھ روپے بھی برآمد، گرفتار کارلفٹر صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے علاوہ صوبہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو بھی کار لفٹنگ کے کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق:۔مقدم خان ایس ڈی پی اونے تھانہ اضاخیل میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسمی احمد علی ولد سید ریاض علی شاہ ساکن پخہ غلام پشاور نے تھانہ اضاخیل پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں نے بکرا منڈی خٹ کلی میں اپنی کیری ڈبہ نمبر0992/CTکھڑی کرکے کچھ دیر بعد آکر دیکھا تو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیاتھا،اسی طرح مسمی رحمان اللہ ولد عبد الحکیم ساکن بالو حال واپڈا کالونی نے تھانہ پبی میں اپنے کیری ڈبہ نمبر 120/HT چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی جبکہ مسمی میر احمد ولد بابو ساکن معراجی پایان نے تھانہ کینٹ میں اپنی گاڑی نمبر 3565/STEکی رپورٹ درج کروائی تھی،مقدمات نامعلوم کارلفٹر کے خلاف درج کیے گئے ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے مقدم خان ایس ڈی پی او نوشہرہ کینٹ سرکل کی براہ راست نگرانی میں عادل سید ایس ایچ او تھانہ اضاخیل،نیک زمان خان OIIکو ٹاسک حوالہ کیاٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے سرگرم کارلفٹر اجمل ولد مثل خان ساکن ماجوکے ضلع چارسدہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیادوران انٹاروگیشن کارلفٹر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے شریک جرم ساتھی خواری کی گاڑیوں کیریسیور واجد ولد زیارت گل ساکن ضلع چارسدہ کا نام بتایا،جس کو بھی گرفتار کیاگیاملزمان کی نشاندھی پر 06الٹو موٹر کاریں،02کیری ڈبہ برآمد کیے جبکہ دیگر گاڑیوں کی فروختگی رقم مبلغ 12لاکھ روپیبھی برآمد کیے گئے۔ تفتیش جاری ہے،مذید انکشافات متوقع ہیں گرفتار کارلفٹر صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے علاوہ،صوبہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو بھی کئی کارلفٹنگ کے مقدمات میں مطلوب ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے