کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ کی زیر صدارت بدھ کے روز واٹرگرئیوٹی فلو اسکیم حویلیاں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر WSSC او ر محکمہ آبپاشی نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ واٹرسپلائی اسکیم کو تقریباً 4.6 کیوسک پانی درکار ہے۔کمشنر ہزارہ کو محکمہ آبپاشی کے افسران نے بتایا کہ دور ندی میں پانی کی کمی کی وجہ سے کچھ نہریں خشک ہوگئی ہیں۔ کمشنر ہزارہ نیمحکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایبٹ آبا د اور ہریپور کی تمام نہروں کا وزٹ کریں اور معلوم کریں کہ کون کون سی نہریں فعال اور غیر فعال ہیں اس ضمن میں کمشنر ہزارہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس وپلاننگ) ایبٹ آباد کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ریونیو، پبلک ہیلتھ اور آبپاشی کے نمائند ے ہوں گے یہ کمیٹی دور ندی کے ساتھ ساتھ نکلنے والی نہروں کا معائنہ کرے گی، فعال اور غیر فعال نہروں کا ریکارڈ مرتب کرے گی، پانی کا ڈسچارج کا لیول (زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم لیول) کا جائزہ لے گی اور تین یوم کے اندر اندر رپورٹ مرتب کرکے ارسال کرے گی جسے مزید کارروائی کے لیے صوبائی حکومت کو بھیجا جائے گا۔بعد ازاں کمشنر ہزارہ نے ہر ی پور میں واکنگ ٹریک کی اسکیم کی بھی منظوری دی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے