بٹ خیلہ ( نمائندہ مانند )ملاکنڈ لیویز تھانہ سخاکوٹ کے اہلکاروں نے مجھ سے تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے قبضہ میں لے کر 28068800 روپے ایف آئی اے کے حوالے کردئے، باقی رقم لیوی اہلکاروں نے قبضہ میں لے کر واپس نہیں کئے، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ میری رقم کو واپس دلاکر انصاف فراہم کریں ان خیالات کا اظہار عبدالبصیر ولد افضل خان ساکن ڈھیری جولگرام نے اپنے بھائی عبدالباسط اور ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے صدر زوار خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تیرہ جون کو وہ اپنے گھر سے شیر گڑھ میں زمین کی خریداری کے لیے رقم موٹر کار میں لے جارہے تھے سخاکوٹ میں تاج سی این جی کی قریب ایک موٹر کار نے ان کا تعاقب کرکے اس میں سوار لیوی پوسٹ کمانڈر اور سپاہی نے ان کے قبضہ سے مبلغ 36600000 وصول کرکے تھانہ میں بند کرکے بعد ازاں اے سی درگئی نے انہیں دوسری مقام منتقل کردیا بعد ازاں ایف آئی اہلکاروں کو بلاکر ان سے برامد شدہ رقم میں 28068800 روپے ان کے حوالے کردئیے، جس پر جب میں نے اعتراض کردیا کہ میری رقم اس سے زیادہ تھی تو اے سی نے مبینہ انہیں اس رقم کا ذکر نہ کرکے ایف آئی اے کی طرف سے ایف آئی آر درج نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی، مگر بعد ازاں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوکر گرفتار کرلیا گیا، انہوں نے کہا کہ لیوی اہلکاروں نے گرفتاری کے دوران ان پر بے رحمانہ تشدد بھی کیا اس لئے وزیر اعلیٰ، گورنر، کور کمانڈر، چیف سیکرٹری اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن انہیں انصاف فراہم کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے