بٹ خیلہ ( نمائندہ مانند )بٹ خیلہ میں مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین بجٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مختلف تنظیموں نے پریس کلب تک ریلیاں نکال کر بجٹ کے خلاف نعرے بازی کرکے بجٹ کو مسترد کردیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر گل، اگیگا کے پیرسلیم خان، فضل دایان، سہیل خان، شاہ روم، ڈاکٹر اقبال شاکر، شاکراللہ، محمد یونس اور دیگر مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ساتھ موجودہ بجٹ میں سراسر ظلم کردیا، تنخواہوں میں تیس فیصد اضافہ کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حق کے لیے وہ 25 جون کو تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا، اس لئے حکومت احتجاج سے پہلے ان کے جائیز مطالبات کو تسلیم کریں، انہوں نے کہا کہ پنشن کا خاتمہ، تعلیمی اداروں کی نجکاری اور تنخواہوں میں ظالمانہ ٹیکس سمیت موجودہ بجٹ انہیں منظور نہیں