ہنگو(مانند نیوز) ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت اور کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ نے کہا ہے کہ کوہاٹ ریجن میں مذہبی رواداری اور پائیدار امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ڈی پی او آفس ہنگو میں ہنگو کے اہل تشیع و اہل سنت علما اور امن کمیٹی کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اشتعال انگیزی، نفرت انگیز تقاریر و سلوگن پر سختی سے پابندی ہوگی۔اجلاس میں ڈی پی او ہنگو خالد خان، ڈپٹی کمشنر گوہر وزیر، ایم این اے یوسف خان، ایم پی اے شاہ تراب خان،تحصیل چئیر مین عامر غنی، امن کمیٹی کے ارکان اور سینیئر صحافی شریک تھے۔آر پی او نے کہا کہ ہنگو کے عمائدین نے ماضی میں بھی کرم، اورکزئی و دیگر علاقوں کے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کیا، اور آج بھی علماء، سماجی و کاروباری حلقے مل کر امن کے لیے کوشاں ہیں۔ کمشنر معتصم باللہ نے کہا کہ امن و ترقی کا دارومدار بین المسالک ہم آہنگی پر ہے، سوشل میڈیا کا بھی ذمہ دارانہ استعمال ضروری ہے۔ علما و مشران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔قبل ازیں آر پی او اور کمشنر کو ڈی پی او آفس پہنچنے پر سلامی دی گئی اور نئے کانفرنس روم کا افتتاح بھی کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے