پبی (مانند نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام خزان 2024 کا امتحان اختتام پذیر ہو گیا۔ بہترین لائحہ عمل کی وجہ سے تحصیل پبی میں پانچ ہزار سے زائد طلبا و طالبات مستفید ہوئے۔ ریجنل آفس پشاور اور گورنمنٹ ڈگری کالج پبی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا۔ تحصیل پبی کے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور والدین نے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام خزان سمسٹر 2024 کے فائنل امتحانات گزشتہ روز 79 روز جاری رہنے کے بعد اختتام۔پذیر ہو گئے۔ اس بار تمام امتحانات صرف سرکاری کالجز میں منعقد ہوئے جس سے طلبا و طالبات کو بہترین ماحول مہیا ہوا اور بہترین ماحول میں امتحانات دو مراحل میں منعقد ہوئے۔ اس حوالے امتحانات دینے والے اْمیدواروں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس پشاور اور گورنمنٹ ڈگری کالج پبی کی انتظامیہ کو بہترین نتظامات پر خیاج تحسین پیش کیا۔ اْمیدواروں اور ان کے والدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ طلبا و طالبات کو مثالی محول مہیا کیا گیا۔ شدید گرم موسم کے بوجود طلبہ کو بلا تعطل بجلی اور ٹھندا پانی مہیا کیا گیا۔ طلبہ کے ساتھ آنے والے والدین کی سہولت کے لئے پانی اور بجلی سے آراستہ انتظار گاہ فراہم کیا گیا۔ جس سے اس علاقے کے غریب طلبہ کو فائیدہ پہنچا انہون نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور محکمہ اعلی تعلیم طلبا و طالبات کے لئے اسی طرح سہولیات مہیا کریگا۔ بہترین سہولیات کی بدولت اس بار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے یکم جولائی سے نئے داخلوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے