اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی، ٹرمپ.امریکی صدر نے کہا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا، امریکی طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری میں امریکا کے بی ٹو بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔