ملاکنڈ(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈحامد الرحمٰن کی زیر صدارت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے تفویض کردہ امور پر عملدرآمد سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عوامی مفاد سے وابستہ متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دریاؤں و ندی نالوں میں نہانے اور ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگز پر پابندی، خطرناک بل بورڈز کی نشاندہی و ہٹاؤ، ناقص سولر سسٹمز کی اصلاح، ٹرانسمیشن لائنز کے قریب درختوں کی صفائی، ندی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور احساس ریڑھی بان بل 2025 جیسے موضوعات شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ تفویض کردہ امور پر بروقت، مربوط اور مؤثر پیشرفت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی فلاح، شہری تحفظ، ماحولیاتی بہتری اور قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر محکمے کی کارکردگی عملی اقدامات کی صورت میں نظر آنی چاہیے، تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر حامد الرحمٰن نے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بھی ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کے دوران پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (PMRU) کی جانب سے تمام افسران کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی پر مبنی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس اجلاس کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانا تھا، تاکہ عوامی خدمت کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے اور عوامی ایجنڈا خیبر پختونخوا کے اہداف کا بھرپور طریقے سے نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، نائب تحصیلداران اور تمام فوکل پرسنز نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے