ہنگو(مانند نیوز)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ہنگو ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔کالے شیشے، غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، پریشر ہارنز، تجاوزات اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری۔ہنگو محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کی روک تھام اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈی پی او ہنگو، محمد خالد خان PSP کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انچارج ٹریفک انسپکٹر مجاہد خان کی زیر نگرانی جاری اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات اور شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران درجنوں گاڑیوں سے غیرقانونی کالے شیشے ہٹا دیے گئے جبکہ فینسی نمبر پلیٹس، پریشر ہارنز اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔انسپکٹر مجاہد خان نے بتایا کہ یہ مہم ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان PSP کی واضح ہدایات کے تحت شروع کی گئی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، اور عوام کو ایک پرامن، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق کالے شیشوں کا استعمال نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ بھی بن سکتا ہے۔بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور چیکنگ کی گئی، اور متعدد گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے