اسلام آباد (مانند نیوز)خانۂ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج ہوئی۔ اس دوران بیت اللّٰہ کے صحن میں طواف بھی جاری رہا۔

خانہ کعبہ کے غلاف "کسوہ” کی تبدیلی نئے اسلامی سال کے آغاز پر کی جاتی ہے۔

مکہ مکرمہ میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کردیا گیا۔

سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا

پرانےکسوہ کے سنہری حصےکو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا جبکہ نئے کسوہ کی تبدیلی کی باضابطہ تقریب یکم محرم 1447 ہجری کے آغاز پر ہوئی۔

غلاف کی تیاری میں اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال کیا جاتا ہے۔ چاندی کے دھاگے اور 24 قیراط سونے سے اس پر ملمع کاری کی جاتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے