ہنگو(مانند نیوز)ہنگو یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے لاہور قلندر کے سپانسر اور پلیر کے لیے ہنگو میں استقبالیہ تقریب، تقریب میں تشریف اوری پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت اور نجی سیکٹر کو مل کر چلنا ہوگا،فخر ہے کہ ہنگو کے سپوت کو لاہور قلندر میں نمایاں مقام ملا،کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کو تیز کرنا چاہیے استقبالیہ تقریب سے یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین سید عدنان اور دیگر کا خطاب، ہنگو میں جو پیار ملا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنوبی اضلاع میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے اجاگر کرنے کے لیے لاہور قلندر اپنا کردار ادا کرے گی، تقریب سے لاہور قلندر کے مالک رانا عاطف اور اہم پلیر نعیم مینگل کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے مالک رانا عاطف اور اہم پلیئر نعیم مینگل کے اعزاز میں ایجنسی ہیڈ کوارٹر اورکزئی کے جرگہ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھرسے کھلاڑیوں نوجوانوں،کسٹ یونیورسٹی کے طلبا وطالبات،اہم شخصیات اور سرکاری افسران نے شرکت کی اس تقریب میں کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر یوسف زئی، ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر،ڈی پی او محمد خالد خان اور دیگر افسران بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اورکزئی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر لاہور قلندر کے سربراہ رانا عاطف اور پلیئر نعیم مینگل کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں تالیوں کی گونج میں سٹیج پر جلوہ افروز کیا گیا۔اور معزز مہمانوں پر گل پاشی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگو یوتھ آرگنائزیشن گنائزیشن کے صدر سیدعدنان نے کہا کہ خوشی ہے کہ جنوبی اضلاع کے نوجوان اور کھلاڑی بے پناہ ٹیلنٹ کے مالک ہیں اگر یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر شبہ جات میں اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ پوری دنیا میں اپنے علاقوں اور پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ سید عدنان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لاہور قلندر ہنگو میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرے تاکہ یہاں کا ٹیلنٹ جو ہے اسے پالش کر کے ملک و قوم کی خدمت کے قابل بنایا جا سکے۔ لاہور قلندر کے سربراہ رانا عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو کی عوام نے جو محبت اور پیار دیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ انشائاللہ ہنگو میں لاہور قلندر کی اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی اور کھلاڑیوں کو اگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔ تقریب سے نعیم مینگل،سکھ رہنما سنی سنگھ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر معززین علاقہ ٹکا خان، ظہیر حسین،بیکرز اینڈ سویٹس کے صدر ملک سیداخان شنواری اور پیر زاہد حسین نے معزز مہمانوں رانا عاطف،نعیم مینگل، ڈی سی گوہر زمان وزیر، اور ڈی پی او محمد خالد خان کو علاقائی دستور کے مطابق پگڑیاں پہنائیں۔ اس موقع پر افواج پاکستان اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی،تقریب کے اختتام پر ہنگو یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونے والے سپورٹس گالا کی کامیاب کرکٹ،فٹ بال،بیڈمینٹن اور دیگر کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر یوسفزئی،ڈی سی گوہر زمان وزیر،سید عدنان اور دیگر نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے