اسلام آباد (مانند نیوز)نائن الیون کے بعد سے اب تک امریکا دنیا کے مختلف حصوں میں چھیڑی جنگوں پر 58 کھرب ڈالرز خرچ کرچکا ہے۔

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف حصوں میں چھیڑی گئی جنگوں کے دوران براہِ راست 9 لاکھ 40 ہزار افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

امریکی جنگوں کا نشانہ بننے والوں میں 30 ہزار امریکی فوجی، کانٹریکٹرز اور اتحادی بھی شامل ہیں۔

اب جو ہو گا اُس کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرایا جائے: دفاعی تجزیہ کار

تحقیق کے مطابق جنگوں کے باعث بیماریوں اور خوراک و دواؤں کی کمی سے ہوئی ہلاکتیں 45 سے 47 لاکھ ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ جانی نقصان عراق میں ہوا ہے جہاں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد نے جانیں گنوائیں، ان میں سوا دو لاکھ سویلینز تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے