سخاکوٹ (مانند نیوز) سخاکوٹ میں معمولی تکرار پر دوفریقین کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ۔ایک شخص قتل جبکہ دوافراد زخمی۔لیویزرپورٹ کے مطابق پرانہ سخاکوٹ سکیم کالونی میں دوفریقین فریق اول محبوب علی ولد محمدولی اور فریق دوم شاہ زمان ولد حیدر کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جس پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محبوب علی ولد محمدولی سکنہ سکیم کالونی قتل جبکہ انکا ساتھی شہاب ولد سیلم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے فریق سے شاہ زمان ولد حیدر زخمی حالات میں گرفتار کر لیاگیا۔