سخاکوٹ (مانند نیوز) ڈی جی پاپولیشن صوبہ خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ شہید ولایت خان باچہ ایک پروفیشنل اور محنتی صحافی تھے قلم کے زریعے انہوں نے علاقے کے مسائل اجاگر کئے انکے وفات سے جو خلاپیداہے ان کوپرکرنے میں وقت لگے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید صحافی ولایت خان باچہ کے رہائش گاہ پر تعزیت کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ڈی جی پاپولیشن ریحان گل خٹک نے مرحوم کے بھائی اور سینئر صحافی ظریف خان اور خاندان کے دیگر افردسے تعزیت کااظہار کیااور مرحوم کے مغفرت کیلئے دعا کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملاکنڈ محب اللہ خان، اے ڈی پاپولیشن ضلع ملاکنڈ شاہد خان، پریس کلب کے صدر ظاہرشاہ، جائنٹ سیکرٹری طاہر اکبر، فنانس سیکرٹری اور وی سی چیئرمین ساجد حسین مشوانی بھی موجود تھے۔ڈی جی ریحان گل خٹک نے کہا کہ شہید ولایت خان باچہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر اداروں کیساتھ بروقت تعاون کیاوہ ایکٹیوصحافی تھے سول سوسائٹی اور میڈیا کااہم ممبر تھاانہوں نے شہید ولایت خان باچہ کے صحافتی کردار پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیااور انکے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیااور غم زادہ خاندان سے ہمدردی کااظہار کیا۔