اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کے 52 سالہ معروف اسٹنٹ آرٹسٹ ایس ایم راجو عرف موہن راج فلم ویٹووم کی شوٹنگ کے دوران ایک خطرناک کار اسٹنٹ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ ایک کار ٹاپلنگ (پلٹنے) کا سین انجام دے رہے تھے، ویڈیو کے مطابق گاڑی تیز رفتاری سے جا رہی تھی اور پھر الٹ گئی، سیٹ پر موجود ٹیم فوری طور پر انہیں گاڑی سے نکال کر اسپتال لے گئی، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یہ واقعہ ناگاپٹنم کے ویزھنڈہماوادی گاؤں میں پیش آیا جہاں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسٹنٹ مین شوٹنگ سے قبل سینے میں درد کی شکایت بھی کر چکے تھے۔

ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹ نے مداحوں کو حیران کردیا

معروف اداکار وشال نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ یہ بات ہضم کرنا مشکل ہے کہ میرے پرانے ساتھی اسٹنٹ آرٹسٹ راجو اس دنیا سے چلے گئے، انہوں نے میری کئی فلموں میں خطرناک اسٹنٹس کیے تھے، وہ واقعی بہادر انسان تھے، میں صرف ٹوئٹ تک محدود نہیں رہوں گا بلکہ ان کے خاندان کا مستقبل سنوارنے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

اسٹنٹ کوریوگرافر سلوا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہماری انڈسٹری کے عظیم اسٹنٹ مین، خاص طور پر کار جمپنگ میں ماہر ایس ایم راجو آج ہم سے بچھڑ گئے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے