مالاکنڈ(مانند نیوز)تحصیل درگئی سخاکوٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین اور کاروباری طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔بجلی کی طویل بندش سے درگئی اور اطراف کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہیں جبکہ گیس کی عدم دستیابی نے گھریلو زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور کسی قسم کا عملی اقدام نظر نہیں آ رہا۔درگئی کے عوام نے بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔