اسلام آباد (مانند نیوز)دبئی کے رہائشیوں کو اب اماراتی ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی کے لیے ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی کرنا لازم ہوگی۔

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر ایک نیا آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے جو از خود ٹریفک جرمانے چیک کرے گا۔ یہ سسٹم ویزا اپڈیٹس کے عمل کے دوران صارف کے نام سے منسلک تمام ٹریفک کی خلاف ورزیاں چیک کرے گا اور ٹریفک جرمانہ ہونے کی صورت میں ویزا درخواست روک دی جائے گی۔

امیگریشن حکام کے مطابق اگر کسی فرد کے ذمے 3 ہزار درہم سے زائد کا جرمانہ ہو تو وہ دبئی پولیس کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کو مستقل طور پر چھوڑ کر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن کے مطابق اگر کوئی گاڑی رکھنے والا رہائشی متحدہ عرب امارات چھوڑنا چاہتا ہے تو اُسے نان لائبیلیٹی سرٹیفکیٹ (Non-Liability Letter) حاصل کرنا ہوگا۔

یہ سرٹیفکیٹ دبئی پولیس کے اسمارٹ سروس سینٹرز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک قوانین کی پابندی کو فروغ دینے اور لوگوں کو اپنی مالی ذمہ داریاں وقت پر پوری کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے