اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں ریلائنس گروپ آف کمپنیز کے خلاف منی لانڈرنگ اور قرضوں میں بےضابطگی کے الزام پر تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی اور چیئرمین ریلائنس گروپ انیل امبانی سے منسلک 50 کمپنیوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای ڈی نے ممبئی میں انیل امبانی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے انیل امبانی کے بیٹے انمول پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انمول پر ریلائنس ہوم فائنانس کو قرض دینے کے معاملے میں ضابطوں پر عمل نہ کرنے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے ریلائنس کمپنی کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مذکورہ کارروائیوں کا کاروباری آپریشنز، مالیاتی کارکردگی، شیئر ہولڈرز، ملازمین یا ریلائنس پاور کے کسی دوسرے اسٹیک ہولڈرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور قرضوں میں بےضابطگی سے متعل الزامات 10 سال پرانے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے