اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی میزائل بردار جہاز (ڈیسٹرائر) کو ایرانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایران کی جانب رخ موڑ نے پر خبردار کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی میزائل بردار جہاز کی موجودگی پر فوری طور پر ایرانی بحریہ کا ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا، ایرانی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی جانب سے امریکی بحری جہاز فوری وارننگ جاری کی گئی کہ اپنا راستہ تبدیل کریں۔

جس کے جواب میں امریکی جہاز سے ایرانی ہیلی کاپٹر کے لیے خطرے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے علاقے سے چلے جانے کو کہا گیا، جواب میں ایرانی ایئر ڈیفنس فورس نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔

جس پر امریکی جہاز کی جانب سے تعمیل کی گئی اور امریکی جہاز جنوب کی طرف ہٹ گیا۔

دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے واقعہ بدھ کی صبح 10 بجکر 50 منٹ پر پیش آیا جب سمندر میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ سے ایرانی بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر رابطہ ہوا، جب امریکی جہاز عالمی پانیوں میں موجود تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے