پبی (مانند نیوز) تھانہ اکبرپورہ پولیس کی کامیاب کاروائی گاؤں ٹیٹارہ میں ناراض بیوی کے تنازعے پر ساس،سسر,سالے اور ماموں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک قاتل 02 بھائیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا،مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔عدنان اعظم ایس ڈی پی او پبی سرکل نے اپنے آفس میں صحافیوں کوپریسں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 12,07,2025کو مسماہ (الف)دختر مشتاق ساکن ٹیٹارہ نے تھانہ اکں رپورہ پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میری شادی بشرح محمدی مسمی عامر رازق ہوچکی تھی شادی کے شروع دنوں ہی سے ہماری ناچاقی چلی آرہی تھی 04 ماہ قبل خفہ ہوکر والدین کے گھر ناراض موجود تھی آج عدالت میں الگ گھر کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ہمارے مابین راضی نامہ کی بات کی کہ میرا شوہر پختون روایات کے مطابق جرگہ کرکے آپ کو گھر لے جائیگا۔اج میرا شوہرمعہ بھائیوں کے آکر اسی مسلے پر بات چیت شروع ہوئی جوکہ تکرار تک جا پہنچی اسی دوران ریوران محسن رازق،انجم رازق پسران عبد الرازق,اور عبد الرازق ولد فضل رحیم ساکنان ٹیٹارہ جو کہ گھر سے باہر موجود تھے گھر کے اندر آکر والد میرے مشتاق خان،برادراشتیاق،مسماہ(ص) اور ماموں حیات خان پر فائرنگ شروع کرکے قتل کیا مدعیہ کی رپورٹ پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے فوری طور پربذات خود موقع واردات کا دورہ کیاضلعی پولیس سربراہ نے عالمزیب خان SP انوسٹی گیشن کی براہ راست نگرانی اور میری زیر قیادت فیصل خانSHO تھانہ اکں رپورہ،غفار خان SI/OIIپر شتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،الہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے اس کیس کو چیلنج سمجھ کر اس پر جدید سائنسی خطوط پر استوارءپر کام کا آغاز کیااس سفاکانہ فعل کے مین کردار عامر رازق تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا ساتھ ہی شریک جرم ساتھی محسن رازق کو بھی حراست میں لیا گیا،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے جابجا چھاپے لگائے جارہے ہیں گرفتاری جلد متوقع ہے