اسلام آباد (مانند نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پُرامن احتجاج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی شوگر ملز ہیں ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی کرنے سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں، ساڑھے 4 سو ارب روپے کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1500 روپے کا بل 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا، اسمبلی میں حکومت پر میری تنقید کو حذف کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے