اسلام آباد (مانند نیوز)راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی کا آغاز کر دیا گیا۔

علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں قبر کشائی کا عمل جاری ہے، جس میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی شریک ہے۔

ہولی فیملی اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر مصباح کر رہی ہیں جبکہ پنجاب فرانزک لیبارٹری کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔

راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایا

ذرائع کے مطابق مقتولہ کا موقع پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور سیمپل فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہوگا مقتولہ کا قتل کیسے کیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو قتل کر کے خاتون کو اسی رات دفنایا گیا اور قبر کا نشان مٹا دیا گیا تھا، پولیس نے قتل کا پتا لگایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا فیصلہ کرنے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ سمیت قتل کیس میں 8 افراد گرفتار ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی 7 ماہ پہلے جنوری میں ہوئی تھی، مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمٰن نے قتل کے 4 دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کروائی کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے