اسلام آباد (مانند نیوز)دبئی پولیس نے 3 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیرے مالک کو واپس دلوا دیے۔

دبئی کا رہائشی ہیروں کا تاجر ایئرپورٹ سے غلطی سے دوسرے مسافر کا بیگ لے گیا تھا جبکہ دبئی کے رہائشی ہیروں کے تاجر کا بیگ غلطی سے بنگلادیشی مسافر لے گیا تھا۔

دبئی پولیس کے مطابق ہیروں والے بیگ کا غلطی سے تبادلہ دبئی ایئرپورٹ پر ہوا، ہیروں کے تاجر نے غلطی کا احساس ہونے پر دبئی پولیس کو مطلع کیا۔

دبئی پولیس نے ایئرپورٹ کے کیمروں کی مدد سے ہیروں والا بیگ لے جانے والے بنگلادیشی مسافر کو ڈھونڈ نکالا اور وزارت خارجہ کی مدد سے بنگلادیش سے بیگ واپس منگوا کر مالک کو دے دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے