سوات(مانند نیوز )خیبرپختونخوا پولیس ہر سال 4 اگست کو "یومِ شہداء پولیس” نہایت عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔ اسی سلسلے میں سال 2025 کی تقریبات کے پیش نظر ضلع سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ایک شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس جوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔مقابلے میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کے تھانوں اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی تقریری صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے "شہداء کی لازوال قربانیاں”، "امن کی قیمت”، "پولیس کی خدمات” اور "قوم کی سلامتی میں پولیس کا کردار” جیسے اہم اور جذباتی موضوعات پر دل کو چھو لینے والی تقاریر پیش کیں۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ، شیر اکبر نے مقابلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریجن کی سطح پر اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو صوبائی سطح پر پشاور میں ہونے والے یومِ شہداء کے مرکزی پروگرام میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جہاں وہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، جناب ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ افسران کے روبرو اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء اس ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک پرامن اور محفوظ پاکستان میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان تقریری مقابلوں کا مقصد نہ صرف شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، بلکہ ہماری نوجوان نسل کو ان کے مشن سے جوڑنا بھی ہے۔ ایسی سرگرمیاں پولیس اہلکاروں کی فکری، اخلاقی اور جذباتی تربیت کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔مقابلے کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ان منتخب اہلکاروں کو پشاور میں یومِ شہداء پولیس کے مرکزی پروگرام میں شرکت کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ملاکنڈ پولیس کی نمائندگی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے